دلچسپ خبریں

دلہن نے اپنی حاملہ بھابھی کو شادی کی دعوت کیساتھ ہی اسمارٹ ہونے کیلئے ڈائیٹ پلان بھی شیئرکردیا

یوکے:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)برطانیہ میں ایک دلہن نے اپنی شادی کے دعوت نامے کے ساتھ اپنی حاملہ بھاوج کو اسمارٹ ہونے کے لیے ایک ماہ کا ڈائیٹ پلان بھی شیئرکردیا تاہم تمام کاوش کے باوجود بھی بھائی اور اس کی فیملی نے شادی کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔

میل آن لائن کے مطابق اس آدمی نے بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ’Reddit‘ پر بتایا کہ ’میری بہن میرے گھر آئی اور میری بیوی کو شادی کا دعوت نامہ دے کر چلی گئی۔ جب میں گھر آیا تو میری بیوی نے لفافہ مجھے پکڑا تھا۔ وہ بہت پریشان لگ رہی تھی اور اس کی شکل ایسی تھی کہ ابھی رو دے گی۔“

آدمی لکھتا ہے کہ ”جب میں نے لفافہ کھولا تو اس میں #شادی کے دعوت نامے کے ساتھ ایک #ڈائٹ #پلان بھی موجود تھا۔ میری بہن نے یہ ڈائٹ پلان میری بیوی کے لیے بنایا تھا۔ وہ چاہتی تھی کہ میری بیوی اس کی شادی میں شرکت سے پہلے اپنا #وزن کم کرے۔ اس ڈائٹ پلان میں کئی ایسی چیزیں بھی تھیں جو میری #حاملہ بیوی کے لیے انتہائی نقصان دہ ہو سکتی تھیں۔

اس پر میں نے فون پر اپنی بہن کو شادی میں شرکت سے انکار کر دیا، جس پر وہ مجھ پر چیخنے چلانے لگی اور کہنے لگی کہ میں اس کی شادی تباہ کرنے پر تلا ہوں۔“ اس پوسٹ پر کمنٹس میں صارفین اس دلہن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور آدمی سے کہہ رہے ہیں کہ شادی میں شرکت نہ کرنا ایک بہترین فیصلہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button