لاس اینجلس آتشزدگی : جلنے والی عمارتوں میں 20 مسلمان خاندانوں کے گھر بھی شامل : اسلامی فلاحی تنظیم
اس المناک صورت حال میں تسلی اور امید کا پیغام دے رہے ہیں
واشنگٹن ، 17جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)لاس اینجلس میں 7 جنوری کو بھڑکنے والی آگے کے فوراً بعد اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ نے متاثرہ افراد کی مدد شروع کردی ہے۔ تنظیم نے ریلیف کام کے لیے 250,000 ڈالر مختص کیے ہیں۔متاثرہ لوگوں کو گرم کپڑے، کمبل اور تازہ خوراک پہنچانے کے علاوہ اکنا کے مخفف سے موسوم تنظیم، ماہر ین نفسیات کی خدمات بھی فراہم کر رہی ہے جو لوگوں کو اس المناک صورت حال میں تسلی اور امید کا پیغام دے رہے ہیں۔اکنا ریلیف یو ایس اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالروف خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ان کیاسلامی فلاحی تنطیم تین ہزار خاندانوں کو امداد فراہم کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ ریاست کیلی فورنیا کے جنوب میں آگ پھیلنے کے اس واقعہ کے دوران 20 مسلمان خاندان بھی بے گھر ہوئے۔
انسانی ہمدردی کی تنظیم اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ (ICNA) کا ایک کارکن لاس اینجلس کے علاقے میں آگ کے قریب کام کر رہا ہے۔اکنا کے مطابق دیگر افراد کی طرح ان خاندانوں کو بھی شدید مالی نقصان ہوا ہیاور ان کے گھر اور کاریں بھی آگ میں جل گئیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق ان خاندانوں کو شیلٹر، خوراک اور گرم کپڑوں جیسی ضروری امداد فراہم کر رہی ہے۔تاہم، عبدالرؤف نے کہاتنظیم کی خدمات مسلمانوں تک محدود نہیں ہیں،ہم یہ کام انسانیت کی خدمت کے طور پر بلا کسی امتیاز کے کر رہے ہیں۔”ان کے مطابق ان کی تنظیم کو آفت زدہ علاقوں یا حالات میں نصف صدی سے زیادہ ریلیف کا کام کرنے کا تجربہ ہے اور ہر شعبے میں اس کے پاس ماہرین کی خدمات دستیاب ہیں۔
ICNA کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالرؤف خان لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس کا ایک ڈیزاسٹر ریلیف کا ڈیپارٹمنٹ ہے جس میں امریکہ کی قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے ’فیما‘ کے تربیت یافتہ مینیجر کام کرتے ہیں۔



