قومی خبریں

جی ایس ٹی سے مرکزی حکومت نے اکتوبر میں ریکارڈ 1.72 لاکھ کروڑ روپے کیا حاصل

مرکزی حکومت نے جی ایس ٹی سے اکتوبر ماہ میں تاریخ کی دوسری سب سے بڑی کمائی کی

نئی دہلی، یکم نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مرکزی حکومت نے جی ایس ٹی سے اکتوبر ماہ میں تاریخ کی دوسری سب سے بڑی کمائی کی ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر ماہ میں مرکزی حکومت کو جی ایس ٹی سے 1.72 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی ہوئی ہے جو گزشتہ سال کی یکساں مدت کے مقابلے 13 فیصد زیادہ ہے۔ ویسے رواں سال اپریل ماہ میں حکومت کو جی ایس ٹی کی شکل میں 1.87 لاکھ کروڑ روپے حاصل ہوئے تھے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔اکتوبر ماہ میں مرکزی حکومت کو جی ایس ٹی کلیکشن سے 172003 کروڑ روپے کی کمائی ہوئی ہے جس میں 30062 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی، 38171 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی، 91315 کروڑ روپے (مال کے امپورٹ کلیکشن 42127 کروڑ روپے کے ساتھ) آئی جی ایس ٹی اور 12456 کروڑ روپے (مال کے امپورٹ کلیکشن 1294 کروڑ روپے کے ساتھ) سیس ہے۔

اکتوبر میں گراس جی ایس ٹی ریونیو گزشتہ سال کے یکساں سہ ماہی کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 24-2023 میں اوسطاً جی ایس ٹی کلیکشن اب 1.66 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی یکساں مدت کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال کے باقی بچے مہینوں میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے جادوئی نمبر کو بھی چھو لے گا۔ حکومت کی طرف سے ٹیکس چوری کے اصولوں کو بہت سخت کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی ٹیکس چوری کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔ ساتھ ہی جی ایس ٹی کی ادائیگی کرنے والوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس وجہ سے آنے والے مہینوں میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کو پار کر سکتا ہے۔

بڑی معیشت بننے کے لئے ہندوستان تیار، گورنر ریزرو بینک کا دعویٰ

نئی دہلی ، یکم نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا ہے کہ مرکزی بینک بینکوں کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر نے کہا ہے کہ جہاں ترقی کی رفتار مضبوط ہے، دوسری سہ ماہی کے جی ڈی پی کے اعداد و شمار سب کو حیران کر دیں گے۔آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ جیو پولیٹیکل غیر یقینی صورتحال عالمی ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ممکنہ طور پر خطرناک حالات سے نمٹنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ ہندوستان تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت بننے کے لیے تیار ہے اور ہمارا مقصد 2028 تک عالمی ترقی میں 18 فیصد تک حصہ داری دینا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button