مرکزی حکومت نے ایپل کو بھیجا نوٹس، پوچھا یہ سوال
آئی ٹی منسٹری نے آئی فون ہیک سے متعلق معاملے میں ایپل کو نوٹس بھیجا ہے۔
نئی دہلی، 2 نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) آئی ٹی منسٹری نے آئی فون ہیک سے متعلق معاملے میں ایپل کو نوٹس بھیجا ہے۔ آئی ٹی کی وزارت نے ایک نوٹس بھیج کر ایپل سے ریاست کے زیر اہتمام حملے کے الزامات پر جواب طلب کیا ہے۔حکومت نے ایپل سے پوچھا ہے کہ وہ اس نتیجے پر کیسے پہنچی کہ یہ ریاست کے زیر اہتمام حملہ تھا۔ آئی ٹی سکریٹری ایس کرشنن نے جمعرات کو کہا کہ سی ای آر ٹی-ان نے ایپل کی طرف سے ان کو بھیجے گئے انتباہی پیغام کے بارے میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے اٹھائے گئے مسئلے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کمپنی کو نوٹس بھی بھیج دیا گیا ہے۔
آئی ٹی سکریٹری ایس کرشنن نے جمعرات کو کہا کہ سی ای آر ٹی-ان نے ایپل کی طرف سے ان کو بھیجے گئے نوٹس کے بارے میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے اٹھائے گئے مسئلے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کمپنی کو نوٹس بھی بھیج دیا گیا ہے۔ کمپیوٹر سیکورٹی کے مسائل کا جواب دینے کے لیے قومی نوڈل ایجنسی ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ کئی اپوزیشن لیڈروں نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ایپل کی جانب سے ان کے آئی فونز پر سرکاری اسپانسرڈ ہیکنگ کی کوششوں کے بارے میں انتباہی پیغام موصول ہوا ہے۔
انہوں نے ہیکنگ کی اس مبینہ کوشش کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرایا۔منگل کو اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو حکومت نے فوری طور پر مسترد کر دیا تھا۔ آئی ٹی کے وزیر اشونی وشنو نے کہا کہ حکومت الزامات کی مکمل جانچ کرے گی۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے، پارٹی قائدین کے سی وینوگوپال، ششی تھرور، پون کھیڑا، سپریا شرینیت اور ٹی ایس سنگھ دیو، شیو سینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی، ترنمول کانگریس کے مہوا موئترا، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) راگھو چڈھا، سی پی آئی (ایم)۔ جنرل سکریٹری سیتارام یچوری، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ’ریاستی اسپانسرڈ حملے‘ کا پیغام موصول ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔



