قومی خبریں

شہری ہوا بازی وزیر نے دہلی سے پہلے تجارتی طیارے کوہری جھنڈی دکھائی

تجارتی مسافر پروازیں

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے پیر کو دہلی سے اتر پردیش کے بریلی جانے والے پہلے تجارتی مسافر طیارے کو پرچم روانہ کیا اور اس پرواز میں شامل تمام عملہ خواتین ہیں۔وزارت شہری ہوا بازی نے ایک بیان میں کہاکہ بریلی ہوائی اڈے کو علاقائی رابطے کی اسکیم – اڑے دیش کا عام ناگرک (آر سی ایس – اڑان) سکیم کے تحت تجارتی پرواز کے عمل میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عملے میں شامل تمام خواتین الائنس ایئر کی عالمی یوم خواتین کے موقع پر دہلی-بریلی کے لئے پہلی پرواز میں تھیں۔بیان کے مطابق الائنس ایئر دہلی – بریلی روٹ پر اے ٹی آر 72-600 طیارے تعینات کرے گی، جس میں 70 کے قریب مسافر سوار ہوسکتے ہیں۔اب تک بریلی ہوائی اڈے پر تجارتی پروازیں نہیں چلتی تھیں اور انھیں فضائیہ کے ائیر بیس کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

ہندوستانی فضائیہ نے کچھ سال قبل یہ ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کو یہ تجارتی مسافر پروازیں چلانے کے لئے سونپ دی تھی۔ ہوائی اڈے اب فضائیہ اور تجارتی کارروائیوں دونوں کے لئے استعمال ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button