بین الاقوامی خبریں

کورونا وائرس ایک بار پھر اسرائیل میں ریکارڈ توڑ نے لگا

مقبوضہ بیت المقدس،29؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کرونا وبا ایک بار پھر نئے #ریکارڈ قائم کرنے لگی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھٹوں کے دوران #صہیونی ریاست میں #کرونا کے 2300 کیسز کا اندراج کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے 2293 کیسز رپورٹ ہوئے۔

#اسرائیل میں کرونا کی وبا ایک ایسے وقت میں پھیل رہی ہے جب صہیونی حکومت اس وقت کرونا کی تیسری #ویکسین لگا رہی ہے۔اسرائیلی اسپتالوں میں کرونا کے 243 #مریض داخل ہیں جن میں سے 149 کی زندگی خطرے میں ہے جب کہ 22 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق وینٹی لیٹر پرموجود 11 مریضوں کو ویکسین لگوائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button