بین ریاستی خبریں

عدالت نے جنین میں خرابی کی وجہ سے 22 ہفتے کی حاملہ کواسقاط حمل کی اجازت دی

نئی دہلی،2اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی ہائی کورٹ نے ایک #خاتون کو طبی طور پر22 ہفتے کا #حمل گرانے کی اجازت دے کیونکہ #جنین میں شدید خرابیاں تھیں اور پیدائش کے بعد #بچے کے زندہ رہنے کے امکانات کم تھے۔جسٹس ریکھا پلی نے ایمس کے میڈیکل بورڈ کی اس رپورٹ پر غور کیا جو کہ خرابیوں کی وجہ سے جوڑے کے #اسقاط حمل کے فیصلے سے متفق ہے۔

جج نے کہاکہ ماہرین کی رپورٹ پر غور کرنے کے بعد میرا خیال ہے کہ درخواست کی اجازت ہونی چاہیے۔ درخواست گزار (خاتون) کو اسقاط حمل کی اجازت ہے۔ عدالت نے جوڑے کو اپنی پسند کے #لیڈی ہارڈنگ ہسپتال میں اسقاط حمل کی اجازت دی اور کہا کہ متعلقہ زچگی کے ماہر کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ یہ عمل جلد از جلد انجام دیا جائے۔عدالت نے 32 سالہ خاتون کی درخواست منظور کرلی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button