قومی خبریں

عدالت نے بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کیس کے ملزم کومجرم قراردیا

#court, #convicted, #accused, #batla, #house, #encounter, #case,
file-photo

سزاپرفیصلہ 15 مارچ کوہوگا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کیس میں ساکیت عدالت میں ملزم عارض خان کومجرم پایاہے ۔سزا پر فیصلہ 15 مارچ کو ہوگا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 2013 میں بھی شہزاد احمد کو سزا سنائی جاچکی ہے۔ دونوں پرالزام ہے کہ وہ بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کے درمیان فرارہوگئے۔ اس کے دو ساتھی عاطف آمین ، محمد ساجد مارے گئے جبکہ محمد سیف کو حراست میں لیا گیا۔

اس وقت کانگریس کی سرکارتھی،سلمان خورشید،دگ وجے سنگھ جیسے لیڈروں کے بیانات نے کئی سوال کھڑے کیے۔ دعویٰ ہے کہ اس میں دہلی پولیس کے انسپکٹر موہن چند شرما شہید ہوگئے جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اہم بات یہ ہے کہ عارض خان پر 2008 کے دہلی ، جے پور ، احمد آباد اور یوپی عدالت دھماکوں کی سازش کاالزام ہے ۔ اعظم گڑھ کے رہائشی عارض خان عرف جنید کو فروری 2018 میں اسپیشل سیل کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button