سفاک بیوی کا جابرانہ قدم، عاشق کو گھر بلاکر شوہر کا کیا قتل ، دونوں گرفتار
راج گڑھ، 25جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مدھیہ پردیش کے راج گڑھ میں ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے عاشق کو گھر بلاکر پہلے اپنے بدنصیب شوہر کا قتل کیا۔ پھر شوہر کی نعش کے پاس ہی عاشق کے ساتھ مل کر رومانس کئے ۔
صبح سویرے عاشق کے گھر سے نکلنے کے بعد بیوی نے اپنے سسر ال والوں کو شوہر کی موت کی اطلاع دی۔ معاملہ کو مشکوک دیکھ کر گھر والوں نے پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس کے ہاتھ سفاک بیوی کا پرانا ٹوٹا ہوا موبائل قتل کے معمہ کا حل کا سبب بن گیا۔
شوہر کی نعش پر رومانس کرنے والی خاتون اور اس کے عاشق کو پولیس نے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق راج گڑھ کے ایس پی پردیپ شرما نے بتایا کہ 30 سالہ رام دنیش مینا کا 21 جنوری کی رات قتل کر دیا گیا تھا۔
واقعہ کے وقت دنیش کی بیوی گھر میں موجود تھی۔ اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ شوہر کا بے دردی سے قتل کیا گیا،اور بغل میں سورہی بیوی کو قتل کی خبر نہیں لگی ، جس سے پولیس کا شک مزید گہرا ہو گیا۔ تفتیش کے دوران پولیس کو گھر سے ٹوٹا ہوا موبائل فون ملا۔ پولیس نے موبائل مرمت کے لیے بھیج دیا۔ اس موبائل کے ذریعے جب جیوتی کا راز کھلا تو پولس بھی حیران رہ گئی۔
پولیس پوچھ گچھ میں 25 سالہ جیوتی نے بتایا کہ اس کی گروسری کی دکان ہے۔ شوہر دنیش کے ساتھ وہ بھی دکان پر بیٹھا کرتی تھی۔ گاؤں میں رہنے والا ایک نوجوان کرانہ دکان پر آیا کرتا تھا۔ اس دوران دونوں میں محبت ہو گئی۔
عاشق بننے والے چن سنگھ نوجوان نے جیوتی کو موبائل تحفے میں دیا تھا، جس پر دونوں فون پر بات کرنے لگے۔ جب دنیش کو جیوتی کے عشق کا علم ہوا تو اس نے موبائل توڑ دیاتھا، یہ موبائل پولیس نے برآمد کر لیا، لیکن کچھ دنوں کے بعد چین سنگھ کو جیوتی کو ایک اور موبائل مل گیا۔
افیئر کا علم ہوتے ہی دنیش اور جیوتی کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔ آخر کار جیوتی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنالیا۔دنیش اور جیوتی کے 2 بچے ہیں، جو زیادہ تر اپنے دادا کے پاس رہتے تھے۔ منصوبہ کے تحت 21 جنوری کی رات دنیش کھانے کے بعد کمرے میں سو گیا۔ اس کے بعد جیوتی نے عاشق کو گھر بلایالیا۔ عاشق چین سنگھ نے دنیش پر لاٹھی سے حملہ کیا، سر میں شدید چوٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی فوت کرگیا ، بعدا زاں شوہر کی پڑی لاش کے قریب دونوں نے مل کر جسمانی رشتہ بنائے ۔
صبح عاشق کو روانہ کرکے خون لگے کپڑے دھوئے ، پھر طبعی موت کا بہانہ بناکر سسرال کو واقعہ کی خبر دی ، لیکن پولیس نے اس ٹوٹے ہوئے موبائل سے سارا کچا چٹھا سامنے آگیا ۔ پولیس کو دونو ں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے ۔



