بین الاقوامی خبریںسرورق

دنیا کے قدیم ترین اخبار کی کاغذ پر اشاعت بند کرنے کا فیصلہ

آسٹریا کے اخبار 'وِینر سائٹُنگ  Wiener Zeitung ‘ کا پرنٹ ایڈیشن، جو 1703ء سے شائع ہو رہا تھا،

لندن،29اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)آسٹریا کے اخبار ’وِینر سائٹُنگ‘ کا پرنٹ ایڈیشن، جو 1703ء سے شائع ہو رہا تھا،ملکی پارلیمان کے ایک فیصلے کے بعد حتمی طور پر ختم کر دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔آسٹریا کے اخبار ‘وِینر سائٹُنگ  Wiener Zeitung ‘ کا پرنٹ ایڈیشن، جو 1703ء سے شائع ہو رہا تھا،جمعرات کے روز ملکی پارلیمان کے ایک فیصلے کے بعد حتمی طور پر ختم کر دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔معروف مغربی کلاسیکی موسیقار موزارٹ کی جوانی کے واقعات کو اپنی اشاعت کی زینت بنانے والے آسٹرین اخبار ‘وِینر سائٹُنگ‘ کی اشاعت بند کر دینے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ اس اخبار کے پرنٹ ایڈیشن کے خاتمے کا فیصلہ آسٹریا میں میڈیا قوانین میں ترامیم کے بعد ممکن ہوا۔ یہ فیصلہ عملے اور قارئین کے احتجاج کے باوجود ویانا کی پارلیمان نے سنایا۔

آسٹرین پارلیمنٹ نے اکثریتی رائے سے اس قانون کی منظوری دی، جس کے بعد اس روزنامے کے لیے اپنی موجودہ شکل میں باقی رہنا ممکن نہیں ہو سکتا تھا۔اس جریدے نے اپنی 320 سالہ تاریخ میں نوجوان موزارٹ سے لے کر قرون وسطیٰ کی ہابس بُرگ سلطنت کے آخری شہنشاہ کی دستبرداری تک ہر طرح کے موضوعات پر خبروں اور مضمون کی اشاعت کا سلسلہ جاری رکھا تھا اور اس اخبار کے پبلشر کا دعویٰ تھا کہ یہ دنیا کا ایسا قدیم ترین اخبار ہے، جو آج بھی چھپتا ہے۔ اب لیکن صورت حال مختلف ہو جائے گی۔یہ اخبار 1857ء سے آسٹریا کی حکومت کی ملکیت میں تھا اور ایک سرکاری گزٹ کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتا رہا تھا۔ اس میں سرکاری ملازمتوں کے لیے آسامیوں کے اشتہارات اور دیگر سرکاری قانونی نوٹس بھی چھپتے رہے تھے۔

اس طرح اس اخبار کے لیے یہ رستہ اس کی آمدنی کا اہم ذریعہ بھی بن گیا تھا اور یہ اخبار ساتھ ساتھ خبروں کی رپورٹنگ اور دیگر صحافتی خدمات بھی انجام دیتا رہا تھا۔خیال رہے کہ ویانا میں جمعرات کو آسٹریا کی پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا جس کے تحت اس اخبار اور دیگر کمپنیوں کو کاغذ کے پرنٹ ایڈیشنز میں اشتہارات کی ضرورت نہیں ہو گی۔آسٹریا کے قدامت پسند چانسلر سباستیان کُرس نے 2021 ء میں جب اس اخبار کی اشاعت کے بارے میں قانونی ترامیم پہلی بار پیش کی تھیں، تو ان کا کہنا تھاکہ یہ آسٹرین جمہوریہ کی ذمہ داری نہیں کہ وہ روزانہ اخبار چلانے اور اس کی مالی اعانت کرنے میں کوئی کردار ادا کرے۔آسٹریا میں میڈیا کے نئے ضوابط نے اخبار ‘وِینر سائٹُنگ  Wiener Zeitung‘ کے اغراض و مقاصد کو بھی بدل دیا ہے۔ یعنی ایک روزنامے کی خصوصیات سے ہٹ کر اب یہ اخبار تربیت اور مزید تعلیم کا ذریعہ بن جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button