بین ریاستی خبریں

دہلی حکومت کے 80ہزار ملازمین کی چاندی، سات ہزار کا ملے گا بونس

دہلی حکومت نے دیوالی کے موقع پر اپنے 80 ہزار ملازمین کو سات ہزار روپے بونس دینے کا فیصلہ کیا

نئی دہلی، 7نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) دہلی حکومت نے دیوالی کے موقع پر اپنے 80 ہزار ملازمین کو سات ہزار روپے بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے اس کا علان کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت تمام گروپ بی غیر گزیٹیڈ اور گروپ سی کے ملازمین کو دیوالی پر سات سات ہزار روپے بونس دے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس سے تہوار وں پر ان کے گھروں میں خوشیاں دوگنی ہو جائیں گی انہوں نے سبھی کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت میں کام کرنے والے تمام ملازمین ہمارا پریوار ہیں اور آج میں ان کے لئے ایک خوشخبری لے کر آیا ہوں۔

دہلی حکومت نے گزشتہ آٹھ سال میں دہلی میں تعلیم،حفظان صحت، بنیادی ڈھانچہ، پبلک سروسز سمیت کئی شعبوں میں جتنے شاندار کام کئے ہیں، اس میں ہمارے دہلی حکومت کے ملازمین نے سب سے اہم کردار ادا کیاہے۔ان ملازمین کو سخت محنت اور کام کی بدولت ہم دہلی کو دہلی کے لوگوں کے خوابوں کا شہر بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔وزیر اعلی نے کہاکہ اس وقت دہلی حکومت میں تقریبا80ہزار گروپ بی غیر گزیٹڈ اور گروپ سی ملازمین ہیں۔ان تمام ملازمین کو بونس دینے میں 56کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔ ایک حکومت کے طور پر ہم نے اپنے ملازمین کی زندگی بہتر بنانے کے لئے ہمیشہ کوشش کی ہے اور یہ کوشش جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button