
نئی دہلی،25جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی ہائی کورٹ نے سنیما گھروں اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر مبینہ طور پر بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت پر مبنی فلم ’نیائے: دی جسٹس‘ کی ریلیز پر روک لگانے سے جمعہ کو انکار کردیااورکہاکہ اس شخص کی غیر معمولی زندگی کی کہانی میں کوئی خراب نیت نہیں ہے۔
جسٹس انوپ جے رام بھمبھانی اور جسسمیت سنگھ کی بنچ نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے جس سے ظاہر ہو کہ راجپوت کی شبیہ پرکوئی خراب اثرہوگا، کیوں کہ ان کی زندگی پر بننے والی فلم ان باتوں پرمبنی ہیں جو پہلے ہی عوام جانتی ہے۔راجپوت کے والد نے سنگل بنچ کے فلم ’نیائے: دی جسٹس‘ کی ریلیز پر پابندی لگانے یا کسی کو بھی ان کے بیٹے کا نام یا ملتے جلتے نام استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
ہائی کورٹ نے کہا کہ ایسی کوئی تحریری اسکرپٹ یا کہانی نہیں ہے جو فلم ہدایت کارنے استعمال کی اوراس نے سشانت کے والد کی اپیل پر کسی عبوری آرڈر کو پاس کرنے سے انکار کردیا۔



