کولکاتہ25جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹر لسٹ میں شامل نئے ووٹروں کو ڈاک کے ذریعے ووٹر کی تصویری شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) بھیجنے کافیصلہ کیاہے۔
ایک سینئر عہدیدار نے منگل کوبتایاہے کہ یہ سروس آج شروع کی گئی ہے جس دن قومی ووٹرز ڈے منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ہم لوگوں کو براہ راست ڈاک کے ذریعے ووٹر شناختی کارڈبھیجناشروع کر دیں گے۔ یہ سروس باضابطہ طور پر قومی ووٹرز ڈے پر شروع کی جائے گی۔
اہلکار نے کہا کہ کمیشن نئے ووٹروں کو شناختی کارڈ کے ساتھ ایک کٹ بھی بھیجے گا۔ انہوں نے کہاہے کہ پیکٹ میں ای وی ایم، ووٹنگ کا طریقہ اور دیگر معلومات ہوں گی
۔انہوں نے کہاہے کہ ووٹروں کو آگاہ کرنے کے کمیشن کے اقدام کے تحت منگل کو ملک بھر میں قومی ووٹرز ڈے منایا جائے گا۔عہدیدار نے کہاہے کہ اس سال کے ووٹرز ڈے کا تھیم ہے اپنے ووٹروں کو بااختیار بنائیں، الرٹ کریں اور تحفظ اور معلومات فراہم کریں۔



