بین ریاستی خبریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم جلد مختار انصاری سے پوچھ گچھ کرے گی

باندہ/13جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بہت جلد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ایک ٹیم #اترپردیش کے ایم ایل اے مختار انصاری  (Mukhtar Ansari)سے باندہ جیل میں پوچھ گچھ کرے گی۔ اترپردیش کی جیل باندہ میں ایم ایل اے مختار انصاری پرانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (The Enforcement Directorate) کے #عہدیداروں نے اس معاملے میں عدالت سے ضروری اجازت حاصل کرلی ہے۔

رواں ماہ یکم جولائی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایم ایل اے #مختار #انصاری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں مقدمہ درج کیاتھا۔ یہ معاملہ پی ایم ایل اے سے متعلق ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی آربھی #درج کی گئی ہے۔ اس بنیاد پر یہ انکوائری کرنی ہے۔ وہ پوچھ گچھ کریں گے۔ مختار کے خلاف رواں ماہ کے شروع میں #منی #لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ اسی سلسلے میں ای ڈی کی ٹیم ان سے تفتیش کے لیے باندہ جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button