مشہور اسرائیلی فنکار غزہ جنگ میں اسرائیل کیلئے لڑتے ہوئے ہلاک ہوگیا
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ وہ ریزرو افسر تھا۔
مقبوضہ بیت المقدس، 29دسمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران دو سینئر افسروں سمیت تین فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں فوج کی صفوں میں شامل گلوکار شاول گرینگلک shauli gringlick بھی شامل ہے جو نہال بریگیڈ کی 931 ویں بٹالین میں شامل تھا۔کیپٹن شاؤل گرینگلک کو ایک گلوکار سمجھا جاتا تھا جس نے اسرائیلیوں میں کافی شہرت حاصل کی۔ وہ مشہور پروگرام دی نیکسٹ یوروویژن اسٹار کے اسرائیلی ورژن میں شرکت کرچکا ہے۔اسرائیلی فوج کی وردی کا استعمال کرتے ہوئے لڑائی میں گرینگلک کی موجودگی نمایاں تھی اور اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ وہ ریزرو افسر تھا۔ وہ غزہ پر جارحیت کے آغاز کے بعد سے کئی بار اپنے گھر واپس آیا تھا۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے موسیقی کے پروگرام میں گرینگلک کی طرف سے دی گئی سابقہ پرفارمنس کا ایک ویڈیو کلپ گردش کیا، جہاں جیوری نے ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔اسرائیلی گلوکارہ کیرن بیلس نے کہا کہ گرینگلک کی آرمی یونیفارم میں موجودگی نے پروگرام کو سکون اور تحفظ کا ماحول فراہم کیا۔اپنی حالیہ پوسٹوں میں گرینلک نے تصدیق کی کہ اس نے معروف گلوکار بننے کے اپنے خواب کو ترک نہیں کیا، لیکن اس نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی موجودہ مصروفیت غزہ کی جنگ میں لڑائی میں شمولیت ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ میرے ذہن میں صرف ایک چیز ہے۔ ابھی جو اندھیرے سے لڑتے رہنا ہے جب تک کہ ہم روشنی نہ دیکھ لیں۔یوروویژن مقابلے کو حال ہی میں اس وقت بڑے پیمانے پر تنازعہ کا سامنا کرنا پڑا جب متعدد ناظرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل میں اس پروگرام پر پابندی عاید کی جائے۔



