تلنگانہ کی خبریںدلچسپ خبریں

سسر نے داماد کو دی بیل بنڈی تحفے میں

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) شادیوں میں سسرال والوں کی جانب سے داماد کو گفٹ دینے کی عام روایت ہے ۔ ہر کوئی اپنی اپنی استطاعت کے لحاظ سے تحفے دیتے ہیں کوئی موٹر سائیکل دیتے ہیں تو اچھی مالی حیثیت رکھنے والے کار بھی دیتے ہیں ۔ بعض لوگ نئے جورے کو ہنی مون کیلئے بیرون ممالک روانہ کرتے ہیں تو کوئی ملک کے مختلف مقامات کا ٹکٹ کٹواتے ہیں ۔
تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں ایک مثالی شادی انجام پائی ہے ۔ اونٹور منڈل کے دونگا چنتا کے موضع سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے شادی میں بیٹی داماد کو دو بیلوں پر مشتمل بنڈی Bull cart کو شادی کے تحفے میں پیش کیا ہے ۔
اس تحفے کو نئے جوڑے نے بڑے ہی خلوص و احترام سے قبول کیا ۔ دولہا جگاری راؤ اور دلہن لنگوبائی تحفے میں ملی بیل بنڈی پر بیٹھکر چنتاکرا میں واقع دولکھے کے گھر پہونچے جہاں خاندان کے ارکان اور گاؤں والوں نے انکا استقبال کیا ۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button