بین الاقوامی خبریں

ایف بی آئی نے امریکی اخبار سے آن لائن مضمون پڑھنے والوں کا ڈیٹا مانگ لیا

شگاگو:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی خفیہ ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ایک کیس کی تفتیش کے سلسلے میں امریکی اخبار کا آن لائن مضمون پڑھنے والوں کا ڈیٹا مانگ لیا۔ خیال رہے کہ یہ خبر دو ایف بی آئی ایجنٹوں کے قتل سے متعلق ہے، اخبار یو ایس اے ٹوڈے کی انتظامیہ نے مطالبے کی مزاحمت کرتے ہوئے وارنٹ کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کے وارنٹ میں مضمون کو کلک کرنے والوں کے آئی پی ایڈرس، فون نمبرز اور دیگر نجی معلومات مانگی گئی ہے۔اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ مطالبہ آزادی صحافت کے تحفظ کی واضح خلاف ورزی ہے۔

اخبار نے کہا کہ اُن کی ویب سائٹ پر کون کیا پڑھتا ہے، یہ معلومات حکومت کو فراہم کرنے پر مجبور کیا جانا پہلی آئینی ترمیم کی کھلی خلاف ورزی ہے۔امریکی اخبار کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سپریم کورٹ اپنے ایک سابقہ فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ کسی پبلشر کو اپنے صارفین کی شناخت افشا کرنے کا پابند بنانا درحقیقت پریس کی نگرانی کا آغاز ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button