بین ریاستی خبریں

مغربی بنگال میں اومیکرون کا پہلا کیس ، 7 سالہ بچہ اومیکرون سے متأثر

کولکاتہ، 15دسمبر:(اردودنیا/ایجنسیاں)مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ جانکاری کے مطابق یہاں مرشدآباد میں ایک سات سالہ بچے کو اومیکرون پازیٹیو پایا گیا ہے۔ یہ بچہ 10 دسمبر کو ابوظہبی سے حیدرآباد واپس آیا تھا۔

اومیکرون بھارت کی 10 ریاستوں تک پہنچ چکا ہے۔ بدھ کو تلنگانہ میں تین اور مغربی بنگال میں ایک کیس کے اندراج کے ساتھ ہی ملک میں اب تک 65 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔مہاراشٹر میں اس میں سب سے زیادہ کیس پائے گئے ہیں۔مغربی بنگال حکومت نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیا ہے۔

بچے کے رابطے میں آنے والے تمام افراد کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح تلنگانہ میں دو غیر ملکی شہری اومیکرون مثبت پائے گئے ہیں۔ دارالحکومت حیدرآباد میں کینیا اور صومالیہ کے شہریوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ یہ جانکاری محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے دی ہے۔

تلنگانہ کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ کینیا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ خاتون، جو 12 دسمبر کو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی تھی، کے کورونا وائرس کی اومیکرون شکل سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ صومالیہ کا ایک 23 سالہ نوجوان بھی اومیکرون سے متاثر پایا گیا ہے۔

دونوں میں اس بیماری کی کوئی علامت نہیں ہے۔قابل غور ہے کہ اومیکرون کو انتہائی متعدی اور مہلک سمجھا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button