بین الاقوامی خبریںسرورق

پہلی سعودی کمپنی جہاں ہفتے میں چار دن کام، تین چھٹیاں اور پوری تنخواہ

حج 2025 کی منصوبہ بندی، خدمات اور سہولتیں بہتر بنانے پر زور

ریاض ،۹؍ستمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک نجی کمپنی نے ملازمین کے ہفتہ وار کام کے دن 5 کے بجائے 4 دن کردیے۔یہ سعودی عرب میں پہلی کمپنی شمار کی جارہی ہے جس نے کارکنوں کو دو کے بجائے تین دن کی ہفتہ وار تعطیل پرعمل شروع کیا ہے۔سعودی ٹی وی الاخباریہ کے ایک پروگرام میں بتایا گیا کہ کام کا ہفتہ وار دورانیہ کم کرنے جبکہ تنخواہ میں کسی قسم کی کٹوتی نہ کرنے سے جہاں کارکن خوش ہیں وہاں کام کے معیار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کی ایک خاتون کارکن نے بتایا ’یہ بہت اچھا فیصلہ ہے جس پرعمل درآمد کیا گیا ہے۔

اس فیصلے سے کارکنوں کو سہولت ہو گئی ہے۔ اب ہمیں آرام کا بھی کافی وقت مل جاتا ہے‘۔اپنے اہل خانہ اور دوستوں میں بھی وقت گزارسکتے ہیں جبکہ جم بھی جاسکتے ہیں‘۔ایک اور کارکن کا کہنا تھا’میں جدہ میں رہتا ہوں جبکہ کمپنی ریاض میں ہے۔ اس فیصلے سے مجھے تین دن کا وقت مل جاتا ہے ویک اینڈ پر میں اپنے شہر آرام سے جاسکتا ہوں۔کمپنی کے سیلز ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ذمہ دار کا کہنا تھاکہ،اس طرح کارکنوں میں کام کرنے کی صلاحیت جبکہ کمپنی کی پروڈکشن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

حج 2025 کی منصوبہ بندی، خدمات اور سہولتیں بہتر بنانے پر زور

ریاض،۹؍ستمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل نے جدہ میں حج سیزن 1446ھ مطابق 2025 کے لیے پہلے پلاننگ اجلاس میں شرکت کی۔ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں حج سیکٹر سے تعلق رکھنے والی 60 آرگنائزیشنز سمیت مختلف شہزادوں، وزرا اور حکام کو مدعو کیا گیا تھا۔نائب گورنر مکہ نے 2025 کے حج سیزن کے لیے ٹائم لائن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نئے معیارات پر پورا اترے گا جس میں نئے قواعد و ضوابط، کارکنوں کی بہتر تربیت اور چیلنجز سے نمٹنے کے حل شامل ہیں۔انہوں نے حجاج کی خدمت کرنے والی تنظیموں اور اعلی معیاری خدمات کی فراہمی میں ان کی کاوشوں اور سپورٹ کو سراہا۔انہوں نے 2024 کے حج سیزن کی کامیابیوں کو مزید آگے بڑھانے اور آئندہ برس حج کی جلد تیاریوں کو یقینی بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے خدمات اور سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

نائب گورنر مکہ کا کہنا تھا اس اجلاس کے نتیجے میں واضح اور اعلی معیار کے منصوبے بنائے جائیں جو حج کے تجربے پر مثبت اثرات مرتب کریں۔اجلاس میں 2024 کے حج سیزن کی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا جس میں بہتر تیاریوں کے لیے 300 منصوبے شامل تھے۔ قابل ذکر کامیابیوں میں نسک کارڈ کا اجرا، طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تجرباتی حج سفر، روٹ ٹو مکہ انیشیٹو کی توسیع، جدہ مکہ ہائی وے کی 51 کلو میٹر توسیع، منی سے مسجد الحرام تک ٹرانسپورٹیشن میں اضافہ اور مسجد نمرہ کے قریب اینٹی ہیٹ پینٹ کا استعمال شامل ہیں۔اجلاس میں 2025 کے پلاننگ ماڈل کا جائزہ لیا گیا۔ جس میں تیاری، آپریشنل منصوبوں، خدمات کے معیار اور آپریشنل کارکردگی اور معیار میں اضافے کے منصوبے شامل ہیں۔اجلاس میں اس سال حج سیزن کے لیے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ریاض میں متعدد غیر ملکی گداگر گرفتار

ریاض ،۹؍ستمبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ریاض پولیس نے کہا ہے کہ شہر میں متعدد مقامات سے کئی غیر ملکی گداگر گرفتار کئے ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’گداگری سزا کے موجب سنگین جرم ہے خواہ براست راست کی جائے یا بالواسطہ‘۔پولیس نے کہا ہے کہ ’شہر کی ایک شاہراہ میں پاکستانی تارک کو گرفتار کیا ہے جو پانی کی بوتلیں فروخت کرنے کے بہانے گداگری کر رہا تھا‘۔’اسی طرح ٹریفک سنگل پر اردن کی ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جو لوگوں سے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی‘۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ’شہر کے ایک پبلک مقام پر ایک اور اردنی خاتون کو گرفتار کیا گیا جو براہ راست لوگوں سے خیرات مانگ رہی تھی‘۔پولیس نے کہا ہے کہ ’عام پبلک مقامات پر گداگر حقیقت میں محتاج نہیں ہوتے بلکہ یہ پیشہ ور ہیں جن کے ساتھ کسی طور ہمدردی نہ کی جائے۔پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ جہاں کہیں بھی کوئی گداگر نظرآئے تو فورا اطلاع کردی جائے۔خیال رہے کہ ایشیائی اور بعض افریقی ممالک سے پیشہ ور گداگر محض اس نقطہ نظر سے سعودی عرب جاتے ہیں ، کہ وہ یہاں بھیک مانگ سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button