بین الاقوامی خبریں

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل کو ہو گا

دبئی ، 13اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) رواں سال 2022 کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل کو متوقع ہے۔یہ سورج گرہن solar eclipse  جزوی نوعیت کا ہو گا جو براعظم انٹارکٹیکا، لاطینی امریکہ کے جنوبی حصے، بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں دیکھا جا سکے گا۔گرینچ کے وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز شام 6:45 پر ہو گا۔ رات 8:41 پر یہ انتہائی درجے پر ہو گا اور رات 10:37 پر یہ گرہن اختتام پذیر ہو جائے گا۔ مذکورہ گرہن میں چاند انتہائی درجے میں سورج کے 54% حصے کو چھپا لے گا۔رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button