بین الاقوامی خبریںسرورق

’بریگیٹ میکرون بچپن میں مرد تھی‘دعویٰ پر فرانسیسی خاتون اول کا عدلیہ سے رجوع

جین مشیل ٹروگنیو نامی لڑکا پیدا ہوئی تھی اور 1980 کی دہائی میں عورت بن گئی

پیرس ، 15اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)فرانس کی خاتون اول بریگیٹ میکرون سازش کو فروغ دینے والوں سے تنگ آگئیں اور انہوں نے اپنے متعلق بچپن میں مرد ہونے کا پروپیگنڈا کرنے والوں سے نمنٹے کے لیے عدالت کا سہارا لے لیا۔ فرانسیسی انٹرنیٹ پر سرگرم انفلوئنسر دو خواتین نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ بریگیٹ میکرون دراصل جین مشیل ٹروگنیو نامی لڑکا پیدا ہوئی تھی اور 1980 کی دہائی میں عورت بن گئی تھی۔ اس دعوے نے فرانس کو چونکا دیا تھا۔ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت جون میں شروع ہوگی۔ مقدمہ میں دائیں بازو کی خاتون اول کا سامنا آزاد خاتون صحافی نتاشا ری سے ہوگا۔

ری نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانسیسی صدارتی ادارے کے اہم عہدے دار بریگیٹ کی اصل شناخت چھپا رہے ہیں۔ یہ عجیب کہانی دسمبر 2021 میں اس وقت شروع ہوئی جب خود کو صحافیہ کہنے والی 49 سالہ نتاشا ری اور خود کو خوش قسمتی کہنے والے 53 سالہ امنڈین رائے نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو بنائی اور اس میں کہا کہ بریگیٹ کیمرون 1953 کیؒ ایک لڑکے کے طور پر پیدا ہوئی اور اس کا نام جین مائیکل ٹروگنیو رکھا گیا تھا۔

2017 میں میکرون کے پہلی بار فرانس کے صدر منتخب ہونے کے بعد سازشی نظریہ سب سے پہلے انتہائی دائیں بازو کے فرانسیسی میگزین ”فیٹس ایٹ ڈاکیومینٹس” میں ری کے لکھے گئے ایک مضمون میں سامنے آیا تھا۔دونوں خواتین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بریگیٹ میکرون کے پہلے شوہر آندرے لوئس اوزیئر کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ وہ ایک ایجاد شدہ شخص ہے۔

یاد رہے کہ بریگیٹ اور اوزیئر کے درمیان 1974 اور 2006 کے درمیان شادی کا معاہدہ ثابت ہوتا ہے۔ جوڑے کے تین بچے بھی تھے۔ اوزٍیئر کا انتقال 2019 میں 68 برس کی عمر میں ہوگیا تھا۔ گزشتہ گرمیوں میں نتاشا ری اور رائے کے خلاف بریگیٹ اور ان کے بھائی نے الگ الگ مقدمہ دائر کیا تھا۔ ایک مقدمے میں ری کو لگ بھگ 500 ڈالر بھی ادا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button