قومی خبریں

حکومت نے ویکسین پرماہرین کے مشوروں کا خیرمقدم کیا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکز نے جمعہ کے دن ماہرین کے ایک گروپ کی سفارش کا خیرمقدم کیا ہے کہ نامکمل ویکسینیشن سے وائرس کی نوعیت میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔ مرکز نے کہا کہ وہ ان تجاویز پرغور کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق صحت عامہ کے ماہرین کے ایک گروپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جو لوگ انفیکشن سے متاثرہوچکے ہیں

ان کوویکسین دینے کی ضرورت نہیں ہے اور بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کے بجائے ویکسین کمزور افراد کو دی جانی چاہیے اور جن کی صحت کو زیادہ خطرہ ہے۔ ملک بھرمیں ویکسین کی کمی ہورہی ہے۔سوشل میڈیاپرکہاجارہاہے کہ ویکسین کی کمی چھپانے کے لیے کبھی کہاجاتاکہ تین ہفتے بعددوسراڈوزلیناہے لیکن جب ہرجگہ سنٹرزبندہورہے ہیں توآٹھ اوربارہ ہفتے کی بات کی جارہی ہے۔کبھی یہ بھی کہاگیاکہ جولوگ متاثرہوچکے ہیں وہ تین ماہ تک نہ لیں اب نیامشورہ دیاگیاہے کہ انھیں ویکسین لینے کی ہی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button