سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

دیر سے سونے کی عادت-صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ

ہم روزانہ مناسب دورانیہ کی نیند لینے کی بات تو ضرور کرتے ہیں اور اس بات پر بھی متفق دِکھائی دیتے ہیں کہ صحت مند زندگی اور توانا رہنے کے لیے روزانہ اوسطاً سات گھنٹے کی نیند لازمی لینی چاہیے لیکن ہم میں سے بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ رات میں جلدی سونا بھی صحت مند اور طویل زندگی گزارنے کے لیے اتنا ہی ناگزیر ہے۔

اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ مناسب دورانیے کی نیند ہم میں سے ہر ایک کے لیے اہم ہے کیونکہ انسانی جسم پورے دن کی مصروفیت اور دباؤ کے سبب جس تھکن کا شکار ہوتا ہے، ایسے میں نیند نا صرف اس تھکن کو دور کر دیتی ہے بلکہ اس دوران ہمارا جسم نئے دن کے چیلنجز کے لیے بھی خود کو تیار کرلیتا ہے۔

مناسب نیند اور پھر صبح جلد بیدار ہونے سے ہمارے جسم کی توانائی بحال ہو جاتی ہے بلکہ اب ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بات یہیں تک محدود نہیں ہے۔ اس تحقیق سے صبح سویرے جاگنے اور طویل العمری میں ایک ربط سامنے آیا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق ایسے لوگ جو صبح جلد بیدار ہوتے ہیں اور مناسب دورانیے کی نیند لیتے ہیں ان کی زندگی طویل ہوتی ہے۔

جرمنی میں کیے جانے والے ایک مطالعہ کے مطابق، اس تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ رات کو دیر سے سونے والے موت کے زیادہ خطرے کا شکار ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button