تلنگانہ کی خبریں

پلے اور بستی دواخانوں میں 956 جائیدادوں پر تقررات محکمہ صحت نے احکامات جاری کردیئے

ڈاکٹرس کی 40 ہزار اسٹاف نرسیس کو 30 ہزار روپئے تنخواہ

حیدرآباد ۔ 20 اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) محکمہ صحت نے بستی اور پلے دواخانوں میں میڈلیول ہیلت پروائیڈر (ایم ایل ایچ پی) کی 956 جائیدادوں پر تقررات کیلئے احکامات جاری کردیئے اور اس سلسلہ میں رہنمایانہ خطوط بھی جاری کئے گئے ہیں۔ بستی اور پلے دواخانوں کی ایم ایل ایچ پی جائیدادوں کیلئے ایم بی بی ایس یا بی اے ایم ایس کورسیس کی تکمیل کرنے والے امیدوار ہی درخواست داخل کرنے کے اہل ہوں گے۔ پلے دواخانوں کے (سب سنٹرس) میں ایم بی بی ایس، بی اے ایم ایس کے ساتھ اسٹاف نرسیس کی جائیدادوں پر تقررات کئے جارہے ہیں۔ بی ایس سی نرسنگ 2020ء کے بعد مکمل کرنے والے یا 2020ء سے قبل بی ایس ی ؍ نرسنگ؍ جی این ایم کے سمیت 6 ماہی کمیونٹی ہیلت برج کورس (سی پی سی ایچ) مکمل کرنے والے ان جائیدادوں کیلئے اہل ہوں گے۔ ڈاکٹرس کو 40 ہزار اور اسٹاف نرسیس کو 29,900 روپئے ماہانہ تنخواہ ادا کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button