قومی خبریں

بے رحم بیٹے نے پارکی ظلم کی تمام حدیں ، اپنی بزرگ ماں کو 2 ہفتے تک بیت الخلا میں بند رکھا

سلیم:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ظلم کے ایک چونکانے والے معاملے میں ایک 95 سالہ خاتون کوان کے بیٹے نے مبینہ طور پرقریب 15 دن تک بیت الخلا میں بند رکھا اور کھانا تک نہیں دیا۔ یہ معاملہ تامل ناڈو کے ضلع سلیم میں واقع خاتون کے گھر کا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بزرگ خاتون کے رونے کی آواز جب پڑوسیوں نے سنی تو انہوں نے ضلع انتظامیہ کو خبردی، جس کے بعد انہیں بچایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بزرگ خاتون کے چار بیٹے ہیں، تاہم گھر سے بچانے کے بعدانہیں ایک این جی او میں لایا گیا، جہاں انہیں کھانا دیا گیا۔ بزرگ خاتون کاعلاج جاری ہے۔ بزرگ خاتون کے بیٹے کے ذریعہ زبردستی ٹوائلٹ میں بند ہونے کی شکایت کی اطلاع پر پولیس اور سماجی بہبود کے محکمہ کے عہدیداروں کی ٹیم امالور کے علاقے دالمیا بورڈ کے فلیٹ میں پہنچی، ٹیم نے اس خاتون کو بیت الخلا میں لیٹے پایا، جوکہ بہت گندی حالت میں تھی۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی شناخت رادھا کے نام سے ہوئی ہے،جو مبینہ طور پر صرف بیت الخلا کا پانی پی کر زندہ رہی۔ رادھا اپنے شوہر کی موت کے بعد ملنے والی پنشن سے خرچ چلاتی تھی، جسے اس کے چھوٹے بیٹے نے چھین لیاتھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے غیر انسانی سلوک کے بعد بھی وہ اپنے بیٹے کے خلاف شکایت درج کرنے کو تیار نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button