پانچ مظلوم فلسطینیوں کے مکانات غاصب اسرائیل نے مسمار کردیئے
قابض اسرائیلی فوج نے مسافر یطا میں مزید پانچ فلسطینیوں گھر مسمار کر دیئے ہیں۔ الخلیل شہر کے جنوب میں مسافر یطا کی علاقے میں پیش آیا
الخلیل ، 4جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) قابض اسرائیلی فوج نے مسافر یطا میں مزید پانچ فلسطینیوں گھر مسمار کر دیئے ہیں۔ الخلیل شہر کے جنوب میں مسافر یطا کی علاقے میں پیش آیا ، جہاں اسرائیلی قابض فوج نے گھروں کو گرانے کے لیے ان کے مالکان کے پاس اسرائیلی لائسنس نہ ہونے کا اعتراض کیا۔مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے دو بلڈوزروں نے بدو آبادی بدوی ماعین کے علاقے حمد عیسیٰ کے گھر کو مسمار کیا۔ جبکہ چار دیگر مکانات اسرائیلی فوجیوں نے خیربہ ، شعب البطم ہیلمٹ میں مسمار کیے۔ یہ چاروں مکانات جبارین خاندان کے چار افراد کی ملکیت تھے۔
دریں اثنا مسافر یطا کے مکین راطب الجبور نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت سے اپنے گھر کو نہ گرانے کے احکامات حاصل کر لیے ہیں۔ اس طرح کا عدالتی تحفظ شازو نادر ہی ملتا ہے۔ ادھر الخلیل میں قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد ابراہیمی کو بھی نشانہ بنایا اور کے دروازے بند کر کے مسلمانوں کو نمازوں کی ادائیگی سے روک دیا۔ مسجد ابراہیمی قدیمی شہر الخلیل میں واقع ہے۔ مسجد کے ڈائریکٹر غسان الرجبی مسجد کی جبری تالا بندی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس دوران ایک فلسطینی نوجوان خاتون کو قابض فورسز نے تشدد کے بعد گرفتار کرلیا ۔



