کیریئر اور رہنمائی

کمپیوٹر کے شعبے کی اہمیت

مومن فیاض احمد
کرونا مہاماری کی پہلی اور دوسری لہر اور اس کے بعد مسلسل لاک ڈائون سے پوری دنیا متاثر ہو چکی ہے۔ہمارا ملک میں اس سے نہیں بچ سکا ہے۔ ایسے حالا ت میں بھی ہمت نہیں ہارنا ہے ۔اگر ہمارے اندر کچھ کرنے کا جذبہ ہے تو ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں اور کچھ نہیں کرنے والوں کے لیے کروڑوں بہانے ہیں۔لاک ڈائون جیسے مشکل مرحلے میں بھی بہت سے لوگوں نے ہمت نہیں ہاری مسلسل اپنی جد و جہد کو جاری رکھا ہے۔
کمپیوٹر کی اہمیت سے آج انکار نہیں کیا جا سکتا ۔زندگی کے ہر شعبے میں آج یہ بہت ضروری ہو گیا ہے۔ ایسے بے شمار لوگ ہیں جنہوں نے کمپیوٹر سیکھ کر اسے اپنی روزی روٹی کا ذریعہ بنایا ہے۔اگر آپ کے پاس اپنا خود کا کمپیوٹر ہے اور انٹر نیٹ کی سہولت ہے توآپ روزانہ اچھی خاصی رقم بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ حکومت  نے بھی کمپیوٹر کے شعبے کو اہمیت دیتے ہوئے سرکاری ملازمین کے لیے  MS-CIT کے کورس کو لازمی کردیا ہے۔
طلبہ حکومت مہاراشٹرا کے ذریعے ترتیب دیا گیا MS-CIT  کا کورس ضرور کریں۔یہ آگے سرکاری ملازمت حاصل کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔کمپیوٹر کا شعبہ بہت وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ ویسے بھی ہم دیکھ رہے ہیں کہ آج ہر کام آن لائن ہوتا جارہا ہے ۔کووڈ 19 نے تعلیم کوبھی آن لائن کردیا ہے۔ایسا سمجھیں کہ آج کمپیوٹر اور موبائل کے بغیر زندگی ادھوری سی ہو کر رہے گئی ہے۔ مختلف قسم کے مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے فارم آن لائن بھریں جا رہے ہیں۔ ایک آن لائن فارم بھرنے کے لیے ۱۰۰ سے ۲۰۰ روپے فیس چارج کرتے ہیں۔
کمپیوٹر کے ذریعے ہم بہت سے کام گھر بیٹھے ہی کر سکتے ہیں اور روزگار بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ جیسے اسکولوں میں طلبہ کے پروجیکٹ بنا سکتے ہیں۔آن لائن پرنٹ نکال سکتے ہیں۔ پاور پوائنٹ پر لیسن  بنا سکتے ہیں۔انٹر نیٹ پر ہر چیز دستیاب ہے۔اس طرح آپ سیکھ بھی سکتے ہیں اور دو پیسہ بھی کما سکتے ہیں۔کمپیوٹر کے ہی ذریعے آپ کو دیکھنا ہے کہ مارکیٹ میں کس اسکیل کی مانگ بہت زیادہ ہے؟
کمپنیوں کی کس اسکیل پر زیادہ مقدار میں روزگار کی ضرورت ہے اگران تمام چیزوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنے لیے کسی شارٹ ٹرم کورسیس کا انتخاب کرتے ہیں اور ایسے کورسیس کو کرتے ہیں جن کی مانگ مارکیٹ میں سب سے زیادہ ہے جس کی بدولت آگے چل کر آسانی سے روزگار کو حاصل کر سکتے ہیں تو ضرور اس نوعیت کے کورسیس کا انتخاب کریں اور اس کو مکمل کر کے آسانی سے جاب کو حاصل کریں۔یہاں پر کچھ بہت ہی اہم اور جن کورسیس کی مارکیٹ میں مانگ زیادہ ہے اس کے متعلق معلومات فراہم کی جارہی ہے۔۔ گھر بیٹھے بھی بہت سے کمپیوٹر کے کورسیس کو سیکھا جاسکتا ہے۔

سرچ انجن آپٹیمائزیشن ( Search Engine Optimisation SEO)

آج کے دور میں ہر کمپنی کو اپنے پروڈکٹ کو آن لائن پروموٹ کرنا ہے۔جب سے کووڈ کی وبا پھیلی ہے تب سے ڈیجیٹل کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ہر چیز ڈیجیٹلائز ہوتی جارہی ہے ایسے میں ہر کمپنی چاہتی ہے کہ ان کے پروڈکٹ کی اور ان کے بزنس کی معلومات آسانی سے لوگوں کے پاس پہنچے تو ایسے میں ضرورت ہے ایک  ماہر( Search Engine Optimisation SEO) ایکزیکیٹو کی  ۔
اگر آپ کے یو ٹیوب چینل ہے اور آپ کوویورس نہیں مل رہے ہیں یا آپ نے کوئی ویب سائٹ بنائی ہے اور اس پر ویزیٹر نہیں آ رہے ہیںتو ایک ماہر ایس ای او کس طرح سے آپ کی مدد کر سکتا ہے ؟ کس طرح سے ویزیٹر کو بڑھا سکتا ہے؟اس کو پوری دنیا میں یا انٹر نیٹ پر کیسے پھیلایا جائے ۔
اس کے کچھ حصے ہیں جیسے وائٹ ہیٹ (White Hat) ایس ای او، بلیک ہیٹ (Black Hat)  ، وائٹ ہیٹ (White Hat) میں ایسا ہوتا ہے کہ ہم کچھ بھی نہ کریں رینکنگ کے لیے ہم نے ہماری سائٹ گوگل کودے دی اب یہ گوگل کی ذمہ داری بنتی ہے یہ ہماری سائٹ کو رینک کرے۔بلیک ہیٹ (Black Hat)  یہ گوگل کو فورس کرتا ہے کہ میری ویب سائٹ کوٹاپ رینک دے۔یہ تما م چیزیں اس میں سکھائی جاتی ہے۔ اس کورس کی بھی اس وقت مارکیٹ میں بہت ہی زیادہ مانگ ہے اس کورس کو دس دنوں کے اندرہی گھر بیٹھے ہی آسانی سے اس اسکیل کو  سیکھ سکتے ہیں۔

ورڈ پریس ویب سائٹ ڈیزائننگ  (Word Press Website Designing)

آپ کا کوئی بزنس ہے اور آپ اپنے بزنس کی تمام تفصیلات آن لائن دینا چاہتے ہیں تا کہ کوئی بھی گھر بیٹھے ہی اپنا بزنس شروع کریں اس کے لیے ہمیں ویب ڈیزائنر کے طور پر کیا سمجھناچاہیے۔اپنے کلائنٹ کی سروس کو کس طرح  سے بہتر انداز میں سمجھائیں ۔کہاں پر ان کے ویڈیوز کو شیئر کرنا ہے کیسے کرنا ہے؟کب کرنا ہے اس کو آپ ایک صفحے پر ڈیزائن کرتے ہیں اس کوبعد میں کوڈنگ کرتے ہیں۔
اس کے بعد انٹر نیٹ پر ڈال دیتے ہیں۔جن لوگوں کی ڈیجٹیل کے میدان میں دلچسپی ہے،انٹرنیٹ میں دلچسپی ہے،میڈیا کے شعبے میں دلچسپی ہے۔زیادہ تر تک کمپیوٹر پر بیٹھ سکتے ہیں،آنکھوں کا کوئی پرابلم نہیں ہے، وہ لوگ اسے کریں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ ہرکوئی اپنی ویب سائٹ بنوانا چاہتا ہے جو چھوٹی سے شاپ ڈالیں ہیں وہ بھی اپنی سائٹ بنوا رہیں ہیں آج کل تو اسکول او ر کالج میں ویب سائٹ لازمی ہوتی جار ہی ہے۔
گھر بیٹھ کر فری لانسر کے طور پر کم کر سکتے ہیں یہ آپ  کی اضافی آمدنی کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔فریشر کے طور پر کسی بھی کمپنی میں لگ سکتے ہیں۔اگر آپ کے اندر محنت کا جذبہ ہے اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو پھرآمدنی لا محدود بھی ہوسکتی ہے۔اس وقت اس کورسیس کی مانگ بہت زیادہ ہے ۔اس کورس کی مدت بہت ہی کم ہے دس دنوں میں اس کورس کو آسانی سے سیکھا جاسکتا ہے۔

گوگل ایڈس کرئیشن (Google Ads Creation)

یہ ایک آن لائن پلیٹ فارم ہیں یہاں پر آپ اپنے کسی بھی چھوٹے بڑے بزنس کو پروموٹ کر سکتے ہیں اس کا ایڈورٹسمینٹ کر سکتے ہیں۔اگرآپ کے پاس ویب سائٹ ہے یا نہیں ہے آپ کی چھوٹی سے شاپ ہے۔وہ آف لائن ہے اسکو بھی آپ پروموٹ کرسکتے ہیں۔کس طرح سے آپ زیادہ سے زیادہ کسٹمر کو اپنی شاپ پر لاکر اپنے بزنس کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ اگر آپ ایک بزنس مین ہیں،ایک انٹرپرانر ہیں یا آپ کا کوئی بھی لوکل بزنس ہے اس کو گوگل اکائونٹ پر پرومٹ کر کے آگے بڑھا سکتے ہیں۔   
اس وقت اس کورس کی بہت ہی زیادہ ڈیمانڈ ہے اگر آپ اس اسکیل کو اپنے اندر بلٹ کر لیتے ہوتو بہت ہی آسانی سے اکیلے ہی اس اسکیل کے ذریعے روزگار بھی حاصل کر سکتے ہیں اور آسانی سے ورک فروم ہوم بھی کرسکتے ہیں۔گوکل ایڈس اکاوئنٹ کے لیے جی میل اکائونٹ ہونا ضروری ہے۔اسکے لیے آپ کو گوگل میں جا کر گوکل ایڈس کوسرچ کرنا ہے۔آپ کو بہت سے متبادل نظر آئیں گے۔

ایڈوانس ایکسل(Advance Excel)   

اس کورس کی بھی کافی ڈیمانڈ ہے۔اس کورس کو کرنے کے بعد آپ آفسوں میں منیجر ،گروپ لیڈر، سپروائزر ،منیجمینٹ کی سطح پر کام کرسکتے ہیں۔بہت سی کمپنی میں اس کی مہارت کی بنا پر آپ کوآسانی سے جاب مل سکتی ہے۔یہ ایک بہت ہی بہترین کورس ہے۔اگر آپ نے کمپیوٹر میں بنیادی کورس کیا ہے ۔ایم ایس آفس وغیرہ کیا ہے اور اچھی جاب حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ایڈوانس ایکسل کے کورس کو بھی سیکھنا چاہیے۔ یہ ایک کم مدتی کورس ہے۔ ا س کو مکمل کرنے کے بعد آپ آسانی سے اچھی کمپنیوں میں جاب کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اگر اس کورس کو بہت اچھی طرح سے کرتے ہیں اور اس کے تمام ضابطے اور فنکشن کو اچھی طرح سے سیکھتے ہیں اس کو بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں یہ آپ کے لیے بہت ہی فائدے مند ہو سکتا ہے۔یہ ہرکمپنی ،ہر گھر میں،ہر بزنس میں استعمال ہوتا ہے۔اگر آپ کسی کمپنی میں گروپ لیڈر بننا چاہتے ہیں ،ٹیم لیڈر بننا چاہتے ہیں،کسی کمپنی میں ایک رپوٹر بننا،تجزیہ کار بننا تو اسکے لیے آپ کو ایکسل کی مکمل معلومات ہونا بہت ضروری ہے۔
اس میں آپ کوئی بھی ٹیبلیویشن ،بللنگ کے متعلق ، اکائونٹ سے متعلق،شماریات سے متعلق سبھی کاموں کوآپ اپنے ایکسل شیٹ پربہت اچھے طریقے سے مینیج کر سکتے ہو۔اس کے بہت سے فائد ے ہیں۔روزگار کی بات کریں تو انفارمیشن ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ،ہاسپیٹلٹی مینجمینٹ،ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ،انٹر نیٹ،پبلک سیکٹر،ٹریننگ اینڈ ٹیچنگ،بینکنگ سیکٹروغیرہ میں روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے اچھی کمپنی میںجاب بھی حاصل کر سکتے ہیں
ایڈوانس ٹیلی وتھ جی ایس ٹی (Advance Tally with GST)
  اگر آپ کامر س کے طلبہ ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ ٹیلی سیکھنا تو آپ کو ضرور اکیلے اس اسکیل کو سیکھنے کے بعد آسانی سے کسی بھی اکائونٹنگ کے شعبے میں آسانی سے روز گار حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گھر بیٹھے بھی کام کرسکتے ہیں اور اچھی خاصی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔آج کی تاریخ میں ٹیلی کی مانگ ہر چھوٹی بڑی کمپنی بہت زیادہ ہے
ایڈوب فوٹو شاپ ( Adobe Photoshop)
آج کے دور میں فوٹو ایڈیٹنگ کی مانگ بہت ہی بڑھتی جار ہی ہے۔اس اسکیل کو سیکھنے کے بعد آسانی سے ایک فوٹو شاپ ایکیریکیٹیو بن سکتے ہو اور ایک فوٹو شاپ ایڈیٹرکی جاب آسانی سے حاصل کر سکتے ہو۔فوٹو شاپ میں کس طرح سے ماہر بنا جا سکتا ہے ؟ کس طرح سے اس کی ایڈیٹنگ کی جا سکتی ہے وغیرہ  باتیں اس میں سکھائی جاتی ہے۔اس میں ماہرت حاصل کر کے خود گھر بیٹھے روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔یہ آپ کی اچھی خاصی آمدنی کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔ 
(مومن فیاض احمد غلام مصطفی،ا یجوکیشنل و کرئیر کونسلر ،صمدیہ ہائی اسکول و جونیئر کالج بھیونڈی)    

متعلقہ خبریں

Back to top button