
ہندوستانی فضائیہ کی طاقت میں ہوگا مزید اضافہ : ہندوستان خریدے گا روس سے 70 ہزار AK-103 رائفلس
نئی دہلی ، 28اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستانی فضائیہ نے ہنگامی خریداری کے تحت روس سے 70 ہزار AK-103 رائفلس خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ فوج میں موجود INSAS رائفلز کی جگہ استعمال کیا جائے گا ۔ ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو افغانستان میں امریکی فوجیوں کے انخلاء اور چھوڑے ہوئے ہتھیار ملنے کا قوی اور شدید ترین ’مفروضہ‘امکان ہے ، وہیں یہ معاہدہ آئی اے ایف کی طاقت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ AK-103 رائفلز صرف اگلے چند مہینوں میں ہندوستان کو دستیاب ہوجائیں گی۔
اس سے ملکی فوج کو مبینہ دہشت گردوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کو اس وقت تقریباً 1.5 1.5 لاکھ نئی اسالٹ رائفلوں کی ضرورت ہے۔ اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے روس سے
70,000،AK-103 اسالٹ رائفلیں خریدنے کے لیے ہنگامی دفعات کے تحت تقریباً300 کروڑ روپے کے معاہدے پر گزشتہ ہفتے دستخط کیے گئے تھے۔ جموں و کشمیر ، سری نگر جیسے حساس ہوائی اڈوں کے ساتھ پہلے میدانی علاقوں میں فوجیوں کو ہتھیار فراہم کیے جائیں گے۔بقیہ رائفلیں ہندوستان اور روس کے مابین دستخط شدہ جدید ترین AK-203 رائفل ڈیل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔



