بین الاقوامی خبریں

اسرائیلی فوج نے فرار ہونے والے مزید دو قیدیوں کو بھی گرفتار کرلیا

مقبوضہ بیت المقدس،19ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) اسرائیلی فوج نے چھ ستمبر کو جلبوع جیل سے فرار ہونے والے مزید دو فلسطینی قیدیوں کو غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے 13 دن کے مسلسل تلاش آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ مفرور ہونے والے چھ میں سے چار قیدیوں کو چند روز قبل پکڑ لیا گیا تھا۔خبر کے مطا بق اسرائیلی فوج نے مفرور ہونے والے مناضل نفیعات اور ایھم کممجی کو جنین کی مشرقی کالونی سے حراست میں لے لیا۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

ان کے ساتھ دو دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ادھر اسرائیلی نشریاتی ادارے’ کے اے این‘ نے ٹوئٹر پر کہا کہ فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب مفرور قیدیوں اور دو دیگر افراد کو گرفتار کیا ہے۔خیال رہے کہ دونوں فلسطینی قیدی دو ہفتے قبل جلبوع جیل سے فرار ہو گئے تھے۔ سکیورٹی کے حوالے سے یہ فول پروف جیل قرار دی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button