بین الاقوامی خبریںسرورق

اسرائیلی فوج کا سیف زون ایریا میں خیموں پر حملہ، 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ پر بھی بمباری کی

غزہ، ۸؍جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)اسرائیلی فوج نے خان یونس شہر میں خیموں پر حملہ کردیا جس میں 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید ہوگئے۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں سیف زون قرار دیے گئے علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خیموں میں مقیم 18 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اکثر ہلاکتیں بمباری کے بعد خیموں میں آگ لگنے اور زندہ جل جانے کے باعث ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے جب کہ اسرائیلی فوج نے بیت حنون سے بیگھر فلسطینیوں کو بھی انخلا کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے رفح میں اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا جب کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس سے ایک حزب اللہ فائٹر مارا گیا۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 40 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button