بین الاقوامی خبریںسرورق

اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے میں مہاجر کیمپوں پر دھاوا، درجنوں فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج کا حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

رملہ،27نومبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)اسرائیلی فورسز نے آج پیر کے روز مغربی کنارے میں چھاپوں اور دراندازی کی مہم چلائی شروع کی جس میں درجنوں فلسطینیوں کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔قابض فوج نے الخلیل کے مشرق میں واقع قصبے بنی نعیم سے 26 افراد سمیت افراد کو گرفتار کر لیا۔فلسطینی میڈیا نے 26 افراد کے نام شائع کیے جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اسرائیلی فورسز نے بنی نعیم میں چھاپہ مہم کے دوران گرفتار کیا ہے۔ قابض فوج نے نابلس سے بھی متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔قبل ازیں آج سوموار کو فلسطینی ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں جلزون کیمپ پر دھاوا بولا۔ اس دوران فوج نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔اس کے علاوہ اریحا شہر میں عقبہ جبر کیمپ پر ایک اور چھاپہ مارا۔الاقصیٰ ٹی وی نے جلزون کیمپ میں بھاری ہتھیاروں کی فائرنگ کی اطلاع دی ہے۔

درایں اثناء قدس نیٹ ورک نے عقبہ جبر کیمپ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی افواج کے درمیان مسلح تصادم کی اطلاع دی۔فلسطینی ٹیلی ویژن نے بتایاکہ عقبہ جبر کیمپ میں تصادم کے دوران اسرائیلی فورسز کی گولیوں سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔دوسری جانب فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے آج صبح سویرے الخلیل کے شمال میں واقع عروب کیمپ میں ایک شہری کو اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ اس نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کیمپ کی گلیوں میں تعینات فورسز نے شہری کو گرفتار کرنے سے پہلے اس کے گھر کی تلاشی لی۔بعد ازاں قدس نیٹ ورک نے اطلاع دی کہ اسرائیلی افواج نے بیت المقدس شہر اور مغربی کنارے کے بیتونیہ قصبے پر دھاوا بول دیا۔


اسرائیلی فوج کا حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

مقبوضہ بیت المقدس،27نومبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)پیر کے روز امریکی سی این این نیٹ ورک نے اسرائیلی فوج کے ترجمان جوناتھن کونریکس کے حوالے سے فلسطینی تحریک حماس پر الزام لگایا کہ اس نے ایک کم عمر لڑکی کو رہا کیا، مگر اس کی والدہ کو اس کے ساتھ رہا نہیں کیا۔ حماس کا یہ اقدام طے پائی جنگ بندی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔کونریکس نے کہا کہ حماس نے دعویٰ کیا کہ وہ اس لڑکی کی ماں کا ٹھکانہ نہیں جانتی، جبکہ بیٹی نے فوج کو مطلع کیا کہ وہ اور اس کی ماں اپنی رہائی سے دو دن پہلے تک ساتھ تھے۔ حماس پر الزام لگایا کہ وہ اپنے قبضے میں موجود ہر اسرائیلی کو سیاسی دباؤ کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کو اشارے ملے ہیں کہ حماس جنگ بندی کی مدت کے دوران قیدیوں کی جگہیں بدل رہی ہے۔اسرائیل اور حماس نے جمعہ کو شروع ہونے والی چار روزہ جنگ بندی کے دوران اسرائیل کے زیر حراست 150 فلسطینی قیدیوں کے بدلے غزہ میں حماس کے زیر حراست 50 قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کو فون پر بات کی اور تمام قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہ نماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کام ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور وہ تمام قیدیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button