بین الاقوامی خبریں

اسرائیلی پولیس چیف اپنے سرکاری دورہ کے تحت مراکش پہنچے 

مقبوضہ بیت المقدس ،2اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیلی پولیس کے کمانڈر یاکوف شبتائی(The Israeli police chief Yaakov Shabti)  5 روزہ دورے پر مراکش پہنچے ،جس کے دوران وہ مراکش کی پولیس اور تل ابیب کے درمیان فیلڈ اور انٹیلی جنس تعاون کو مضبوط بنانے پر بات کریں گے۔شبتائی کا دورہ متحدہ عرب امارات کے دورے کے چند ماہ بعد آیا ہے۔ قبل ازیں وہ ابوظبی کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے اقدامات کو بڑھانے کے لیے امارات کا دورہ کرچکے ہیں۔

ایک بیان میں قابض پولیس نے کہا کہ اسرائیلی پولیس کے کمشنر جنرل انسپکٹر یاکوف شبتائی، اسرائیلی پولیس کمشنر کے پہلے سرکاری دورے پر مراکش روانہ ہوئے۔انہوں نے اس دورے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ کمشنر سے توقع ہے کہ وہ یہودی برادری اور اس کے اداروں کا دورہ کریں گے اور وہ مراکش کے بادشاہوں اورسلطانوں کی تدفین کی جگہ پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔

قابض فوج کے چیف آف اسٹافظ آویو کوچاوی نے گذشتہ ماہ مراکش کا دورہ کیا تھا جس کے بعد وزیر انصاف جدعون ساعر نے مراکش کا دورہ کیا۔10 دسمبر 2020 کو اسرائیل اور مراکش اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا کہ جو 2000 میں دوسری فلسطینی انتفاضہ کے پھوٹ پڑنے کے بعد منجمد ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button