تلنگانہ کی خبریں

حیدرآباد کا نام بدل کر بھاگیہ نگر کرنے کا پھرشوشہ چھوڑا گیا

نئی دہلی 22دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)نے حیدرآباد کا نام بدل کر بھاگیہ نگر کرنے کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ اور اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جیسے لیڈر پہلے ہی اس کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ جنوری کے مہینے میں سنگھ 5 سے 7 جنوری تک سماج کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والی مختلف تنظیموں کے اہم عہدیداروں کی کوآرڈینیشن میٹنگ منعقد کرنے جا رہا ہے۔

اس کی جانکاری دیتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگر لکھا گیا ہے۔آر ایس ایس نے اپنے ٹویٹ میں سنیل امبیکر کے حوالے سے لکھاہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے متعلق سماجی زندگی کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والی مختلف تنظیموں کے اہم عہدیداروں کی کوآرڈینیشن میٹنگ اگلے ماہ 5 سے 7 جنوری 2022 کو بھاگیہ نگر (حیدرآباد)تلنگانہ میں منعقد ہو رہی ہے۔

اس میٹنگ میں بی جے پی بھی شرکت کرے گی۔اس میٹنگ میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش اور سنگھ سے وابستہ مختلف تنظیموں کے دیگر اعلیٰ عہدیدار اس سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button