مسئلہ حجاب پرفرقہ وارنہ مباحثہ کا معاملہ:چینل ’نیوز 18‘ پر 50 ہزار روپے جرمانہ
این بی ڈی ایس اے(NBDSA)نے نجی نیوز چینل’ نیوز 18 انڈیا‘ پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا
نئی دہلی، 27اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) نیوز براڈکاسٹنگ اینڈ ڈیجیٹل اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (این بی ڈی ایس اے) نے حجاب کے معاملے پر ایک ٹی وی بحث کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کے لیے سخت قدم اٹھایا ہے۔ بتا دیں کہ اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے این بی ڈی ایس اے(NBDSA)نے نجی نیوز چینل’ نیوز 18 انڈیا‘ پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے، خیال رہے کہ نیوز18اپنے بدنام زمانہ مباحثہ اینکر امیش دیوگن اور امن چوپڑہ کے ذریعہ کئی فرقہ وارانہ مباحثہ کراچکا ہے، جس سے نقض امن کا شدید خطرہ ہے۔ این بی ڈی ایس نے نیوز 18 کو اس ڈیبیٹ شو کی ویڈیو کو اپنی ویب سائٹ اور تمام پلیٹ فارمز سے ہٹانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
این بی ایس اے کے صدر جسٹس اے کی اس معاملے میں سیکری (ریٹائرڈ) کی طرف سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ این بی ڈی ایس اے نے پینلسٹ کو ظواہری سے جوڑ ا، طالبات کے حجاب پہننے کی حمایت کی ہے اور انہیں ظواہری گینگ کا ممبر قرار دیا ہے۔نیوز ا ینکر کی جانب سے ایسا خطاب کرنے کے رجحان کی شدید مذمت کی جانی چاہیے۔سیکری نے 21 اکتوبر 2022کو اپنے حکم نامے میں کہا کہ اگر مستقبل میں اس طرح کی مزید خلاف ورزیاں ہوتی ہیں تو براڈکاسٹر کو ہدایت دینا پڑ سکتی ہے کہ ٹی وی اینکر امن چوپڑا کواین بی ڈی ایس اے کے سامنے پیش ہونا چاہیے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اینکر دیگر پینلسٹس کو لائن کراس کرنے سے روکنے میں ناکام رہے۔
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اینکر نے ضابطہ اخلاق اور نشریاتی معیارات اور اہم رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جس ڈیبیٹ شو کے بارے میں شکایت کی گئی تھی وہ 6 اپریل2022 کو نشر ہوا تھا۔ اس پر شکایت کنندہ اندرجیت نے کہا تھا کہ 6 اپریل2022 کو نشر ہونے والے شو میں اینکر نے مسلم پینلسٹ کیخلاف اشتعال انگیز بیانات دیئے تھے۔عرضی گزار نے کہا کہ اینکر امن چوپڑا نے مسلم طالبات کے بارے میں ڈیبیٹ شو میں حجابی گینگ اورحجاب والی غزوہ گینگ جیسی اصطلاحات استعمال کئے اور جھوٹے الزامات لگائے کہ اس نے فسادات کا سہارا لیا ہے۔



