قومی خبریں

ریاستوں میں انتخابات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، سیاسی ریلیوں اور جلسوں پر پابندی کا مطالبہ

نئی دہلی،06؍جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پانچ ریاستوں میں انتخابات Elections کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ ایڈوکیٹ چندن کمار نے سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابی ریاستوں میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی جلسوں اورریلیوں تقریبات پر پابندی عائد کی جائے۔عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام جلسوں کو ورچوئل کرنے کا حکم دے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جلسوں کے حوالے سے جاری کردہ احکامات اور ہدایات پر مکمل عمل نہیں کیا جا رہا۔گزشتہ انتخابات میں بھی غفلت دیکھنے میں آئی تھی۔ اس کے نتائج بھی سب نے دیکھے۔

اس لیے ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ کورونا کیسز کو لے کر کانگریس، بی جے پی اور سماج وادی پارٹی نے اتر پردیش میں اپنی ریلیاں منسوخ کر دیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button