قومی خبریں

جموں: سرحدی علاقے میں پولیس نے ڈرون کوتباہ کیا

جموں23جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جموں وکشمیر (Jammu and Kashmir) پولیس نے پانچ کلوگرام دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) پر مشتمل #ڈرون کو گولی مار کرضائع کردیا اور ضلع جموں کے سرحدی علاقے میں #سرحد عبور کرتے ہوئے #دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ عہدیداروں نے یہ معلومات جمعہ کودی ہیں۔

ایک #پولیس عہدیدار نے بتایاہے کہ جمعرات کی شب پولیس کی ایک فوری رسپانس ٹیم (کیو آر ٹی) نے بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے کنچک بارڈر پر اڑنے والے ڈرون کے بارے میں اطلاع کے بعدڈرون کو اینٹی ڈرون ہتھکنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے گولی مار ی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (اے ڈی جی پی) مکیش سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں کوبتایاہے کہ رات گئے ایک بجے کے لگ بھگ ایک ڈرون بہت قریب سے اڑتا ہوا دیکھا گیا ۔ آئی ای ڈی میٹریل کی تیار حالت میں جس میں دھماکے سے قبل صرف تاروں کو جوڑنا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ ڈرون چھ پہیوں والا ہیکسا ایم کاپٹر تھا اور اس میں جی پی ایس اور فلائٹ کنٹرول ڈیوائس لگاتھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button