
نئی دہلی11ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ابھی تک آپ نے اپنے آدھار کارڈ کے ساتھ پین کارڈکولنک نہیں کیا ہے ، تو فوری طور پر یہ کام کریں ، کیونکہ آدھار نمبر کو پین کے ساتھ جوڑنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ اس ڈیڈ لائن کو ختم ہونے میں صرف 20 دن باقی ہیں۔ اگر آپ کا پین کارڈ آپ کے آدھار سے منسلک نہیں ہے تو اب آپ کو ایک ہزار روپے تک جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
Join Urdu Duniya WhatsApp Group
نیز ایل آئی سی ، میوچل فنڈز جیسی بہت سی چیزوں میں پریشانی ہوسکتی ہے۔ اگر یہ کام 30 ستمبر سے پہلے نہیں کیا گیا تو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ اس سے قبل مرکزی حکومت نے کئی بار پین کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی ہے ، لیکن اب عدم تعمیل کی صورت میں جرمانہ عائد کرنے کی شق متعارف کرائی گئی ہے۔ ساتھ ہی کارڈ ہولڈر کا پین کارڈبھی غلط قرار دیا جائے گا۔ اس سے آپ کو بینک کھاتوں سے لے کر پنشن تک نئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔
پین کارڈکو آدھارکارڈ سے منسلک کرنے طریقہ
Visit Income Tax e-filing portal incometaxindiaefiling.gov.in
Enter required details like PAN number, Aadhaar card holder name and number
Verify the details and enter Captcha Code
Click on Link Aadhaar
A pop-up message will appear. It will inform you that your Aadhaar has been successfully linked to your PAN.



