بین الاقوامی خبریں
دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری، سب سے آگے کون؟
میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں تیسرے نمبر پر
نیویارک،8جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کردی۔امریکی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ٹاپ تھری پر ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ شامل ہیں۔فوربز کی تازہ ترین رپورٹ میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے جن کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔فوربز کی رپورٹ کے مطابق امیر ترین افراد کی فہرست میں ایلون مسک کے بعد جیف بیزوس Jeff Bezos 241 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 1994 میں ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمازون کی بنیاد رکھی۔ میٹا کے Mark Zuckerberg بانی مارک زکربرگ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی دولت کا تخمینہ 217.7 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جب کہ لیری ایلیسن 209 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔



