الٰہ آباد ، 23ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جیل میں بند سابق ممبراسمبلی مختار انصاری کو 23 سال پرانے گینگسٹر معاملے میں سزا سنائی گئی ہے۔ اسے پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے بھی مختار انصاری کو گینگسٹر ایکٹ کے تحت 23 سال پرانے کیس میں مجرم قرار دیا ہے۔
عدالت نے اسے پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔جسٹس دنیش کمار سنگھ کی سنگل بنچ نے ریاستی حکومت کی اپیل پر یہ فیصلہ سنایا۔ سرکاری وکیل راؤ نریندر سنگھ کے مطابق ریاستی حکومت نے اس گینگسٹر کیس میں مختار کو بری کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ کیس کی ایف آئی آر حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں سنہ 1999 میں درج کی گئی تھی۔



