قومی خبریں

سپریم کورٹ پہنچا گیان واپی مسجد سروے کا معاملہ ، سی جے آئی کا کوئی حکم دینے سے انکار

نئی دہلی،13؍مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وارانسی کی گیان واپی مسجد سروے کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ یہ عرضی وارانسی کی انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے دائر کی ہے۔ عرضی میں گیانواپی مسجد میں سروے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو اپنے ایس ایل پی میں چیلنج کیا ہے۔ 21 اپریل کو ہائی کورٹ نے وارانسی میں زیریں عدالت کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ زیریںعدالت نے گیان واپی مسجد میں ویڈیو سروے کرنے کے لیے کورٹ کمشنر کو مقرر کیا تھا۔

ہائی کورٹ نے مسجد کمیٹی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ اب کمیٹی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔سپریم کورٹ نے فی الحال جمود برقرار رکھنے کا حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عرضی گزار کے وکیل نے گیا ن واپی مسجد میں سروے کے معاملے میں جمود برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔ چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا کہ کاغذات دیکھے بغیر حکم جاری نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم سپریم کورٹ نے اس معاملے کی جلد سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button