قومی خبریں

دارالعلوم دیو بند میں مدرسوں کے سروے پر میٹنگ اب 18ستمبر کو ہوگی

دیوبند ،10ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) اترپردیش حکومت کی طرف سے غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے کے تیجہ میں پیدا شدہ صورتحال کے بارے میں مشورہ کر نے کے لیے منتخب مدارس کا جو اجلاس 24 ستمبر طے کیا گیاتھا۔۔اب وہ ان شا ء اللہ 18 ستمبر کو ہوگا اور سروے سے متعلق دارالعلوم کا موقف اجلاس میں ہی اعلان کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پچھلے دنوں اتر پردیش میں غیر تسلیم شدہ مدارس کے سروے کے سرکاری اعلان کو دارالعلوم دیو بند نے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ دراصل وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے کرنے کے حکم دیا ہے۔

اس پر پہلی بار دارالعلوم دیوبند نے حکومت کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ نہ صرف دارالعلوم دیو بند نے وزیراعلیٰ یوگی کے اس فیصلے کو افسوسناک قرار دیا بلکہ اس سلسلے میں 24 ستمبر کو مدارس کے ذمہ داران کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا تھا کہ حکومت کے اعلان کو مدنظر رکھتے ہوئے 24 ستمبر کو دیوبند میں ایک بڑا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی اب تاریخ بدل دی گئی ہے۔

اس میں ریاست بھر کے 250 سے زائد مدارس کے ذمہ داران شامل ہوں گے۔ دارالعلوم کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مدرسہ سروے کے بارے میں جو کچھ سننے میں آرہا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اب یہ اجلاس 18 ستمبر کو ہوگا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ادارہ کے اندر مجلس تعلیم (تعلیمی کمیٹی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اتر پردیش میں غیر تسلیم شدہ مدارس کے سروے کے سرکاری اعلان کو دارالعلوم دیو بند نے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ دراصل وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے کرنے کے حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button