
نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی وزارت تعلیم نے وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک کی منظوری کے بعد معذور طلبہ کے لئے آن لائن تعلیمی مواد کی تیاری کے لئے رہنما اصول جاری کیاہے۔ قابل ذکر ہے کہ مئی 2020 میں ڈیجیٹل ، آن لائن ، آن ائیر ایجوکیشن سے متعلق تمام کوششوں کو مربوط کرنے کے مقصد سے ’پی ایم ای ویدیا‘کی شروعات کی گئی تھی۔
اس کے تحت معذور بچوں کے لئے خصوصی ای مواد (آن لائن تعلیمی مواد) تیار کرنے کا تصورپیش کیا گیا تھا۔کمیٹی کے ذریعہ دی گئی تجاویز کے مطابق معذور طلبہ کے لئے ای مواد (آن لائن تعلیمی مواد) کو چار اصولوں کی بنیاد پر سمجھنے، قابل عمل، قابل فہم اور مستحکم بنانا چاہئے۔ مزید برآں ای مشمولات کو قومی معیار (جی آئی جی ڈبلیو 2.0) اور بین الاقوامی معیارات (ڈبلیو سی اے جی 2.1، ای پب، ڈی آئی ایس وائی وغیرہ) کے مطابق ہونا چاہئے ۔
واضح رہے کہ کرونا وبا کے آغاز کے بعد سے ہی حکومت ہند نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ملک بھر کے طلبہ، اساتذہ اور والدین کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے ہیں۔



