بین الاقوامی خبریں

حرم مکی میں عمرہ زائرین کی تعداد ایک لاکھ تک بڑھا دی گئی

ریاض،یکم اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجدالحرام میں روزانہ کی بنیاد پر عمرہ زائرین کی تعداد بڑھا کر 1لاکھ کردی۔کورونا وبا کے دوران صحت کی سلامتی و تحفظ کی صورتحال میں مزید بہتری آنے پر یومیہ بنیادوں پر عمرہ زائرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا ہے۔وزارت حج و عمرہ نے مسجدالحرام میں روزانہ کی بنیاد پر عمرہ زائرین کی تعداد ایک لاکھ تک بڑھا دی ہے جبکہ حرم مکی میں نمازیوں کی تعداد بھی 60ہزار کر دی گئی۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

مسجدالحرام میں حفاظتی تدابیر، ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانیکی ہدایات کی گئی ہے اور پہلے کی طرح سعودی شہری، غیرملکیوں کو توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ اور نمازوں کے وقت لینا ہوں گے۔وزارت کا کہنا ہے کہ زائرین کے اضافہ کیلئے پیشگی تیاریاں مکمل کر لی ہے۔ مطاف میں اضافی ٹریکس اور مصلوں میں گنجائش موجود ہے۔اسی طرح معذور اور معمر افراد کے مناسک کی ادائیگی کیلئے خصوصی راستے کھول دئیے گئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button