بین ریاستی خبریںسرورق

شری رام کو نان ویجیٹیرین کہنے والے ایم ایل اے نے معافی مانگ لی

شرڈی،4 جنوری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) بھگوان رام کو گوشت خور کہنے کے تنازعہ کے بعد این سی پی (شرد دھڑے) کے ایم ایل اے جتیندر اوہاد نے معافی مانگ لی ہے۔شرڈی میں ورکرز کانفرنس کے دوران اوہاد نے میڈیا سے کہا کہ اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معذرت کا اظہار کرتا ہوں۔ وہ انتخابات کے لیے شری رام کو لا رہے ہیں، لیکن ہمارا رام ہمارے دل میں ہے۔اوہاد نے کہا کہ سچ چاہے کتنا ہی کڑوا کیوں نہ ہو، میں عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے افسوس کا اظہار کر رہا ہوں، یہی ہمارے شرد پوار صاحب نے ہمیں سکھایا ہے۔معافی مانگنے سے پہلے ریاست میں کئی مقامات پر ان کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ بی جے پی لیڈر رام کدم نے ممبئی کے گھاٹ کوپر پولیس اسٹیشن میں اوہاد کیخلاف شکایت بھی درج کرائی ہے۔دراصل، اوہاد نے دھار (3 جنوری) کو شرڈی میں صحافیوں سے کہا تھاکہ رام ہمارے ہیں، وہ بہوجنوں کے ہیں۔ بھگوان رام شکار کر کے کھاتے تھے۔ ہم بھی شری رام کے نظریات پر عمل پیرا ہیں۔ رام کو آئیڈیل بنا کر لوگوں پر سبزی خور کھانا مسلط کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button