بین الاقوامی خبریںسرورق
دبئی کی تاریخ کا مہنگا ترین سودا، فلیٹ 410 ملین درہم میں فروخت
فلیٹ دبئی کے بولگری لائٹ ہاؤس ٹاور میں واقع ہے
دبئی، 4فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں مہنگا ترین فلیٹ 410 ملین درہم میں فروخت ہوا ہے۔ یہ دبئی کی ریئل سٹیٹ مارکیٹ کی تاریخ میں فلیٹ کا سب سے مہنگا سودا ہے۔الامارات الیوم کے مطابق فلیٹ دبئی کے Bvlgari Lighthouse بولگری لائٹ ہاؤس ٹاور میں واقع ہے،جسے ’Jumeirah Bay Island‘ میں دبئی ہولڈنگ کے ماتحت مراس کمپنی نے تیار کرایا تھا۔ فلیٹ کا رقبہ 38970 مربع فٹ ہے اور یہ نو کمروں پر مشتمل ہے۔ فی مربع فٹ کی قیمت 10521 درہم بتائی گئی ہے۔ دبئی میں فروخت ہونے والے فلیٹس کے سودوں میں اسے سب سے بڑا سودا مانا جارہا ہے۔ جنوری میں 8 فلیٹ 656 ملین درہم میں فروخت ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک فلیٹ 119ملین اورایک اور فلیٹ 116 ملین درہم میں فروخت کیا گیا تھا۔



