سرورقفلمی دنیا

فلم ’ لال سنگھ چڈھا‘ آئندہ برس ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز ہوگی

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان کی فلم "لال سنگھ چڈھا Laal Singh Chaddha” سال 2022 میں "ویلنٹائن ڈے” کے موقع پر ریلیز ہوگی۔سنیما گھروں اور ملٹی پلیکس کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے کے مہاراشٹر حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے عامر خان پروڈکشن اور وائے کام 18 اسٹوڈیوز نے باضابطہ طور پر اپنی زیر منتظر فلم لال سنگھ چڈھا کی نئی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
عامر خان، کرینہ کپور خان، ناگا چیتنیا، مونا سنگھ اور مانو وی جے کی اداکاری والی فلم ’ لال سنگھ چڈھا‘ سال 2022 میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ کی بلاک بسٹرفلم فاریسٹ گمپ کا باضابطہ ریمیک ہے۔ لال سنگھ چڈھا کا سکرین پلے اتل کلکرنی کے ساتھ ایرک روتھ نے لکھا ہے۔ اس کی ہدایتکاری کا کام ادویت چندن نے کیا ہے جوعامر کے ساتھ سیکریٹ سپر اسٹار بناچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنی فلم کی نئی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے "عامر خان پروڈکشن نے کہا ” ہم 22 اکتوبر سے سینما گھروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے کے انتظامیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وبائی امراض کے پیش نظر ہوئی تاخیر کی وجہ سے ہماری فلم لال سنگھ چڈھا اس کرسمس پر ریلیز نہیں ہوپائے گی۔ اب ہم لال سنگھ چڈھا کو ویلنٹائن ڈے 2022 میں ریلیز کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button