بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

پٹیالہ کے گردوارہ میں بیٹھ کر شراب پی رہی ’خاتون‘ کا قتل

خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

پٹیالہ، 15مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پنجاب کے پٹیالہ میں ایک گرودوارہ میں ایک عقیدت مند نے اتوار کی رات 10 بجے ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔الزام ہے کہ خاتون گوردوارہ دکھ نیوارن صاحب کے احاطے میں جھیل کے پاس مبینہ طور پر شراب پی رہی تھی۔ فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔ملزم کا نام نرمل جیت سنگھ ہے اور وہ پٹیالہ کا رہنے والا ہے۔ وہ پراپرٹی ڈیلر ہے۔ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس معاملے میں پٹیالہ کے ایس ایس پی ورون شرما نے تصدیق کی کہ متوفی خاتون پرویندر کور (32) جھیل کے پاس بیٹھی شراب پی رہی تھی۔وہ پہلے پی جی میں رہتی تھی لیکن اب اس کا کوئی پتہ نہیں ہے۔ معلوم ہوا کہ خاتون شراب کی عادی تھی۔

وہ کل زیرکپور سے بس میں بیٹھ کر پٹیالہ آئی تھی۔ جس ریوالور سے گولی چلائی گئی وہ لائسنس یافتہ ہے۔ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ریوالور برآمد کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button