
نئی دہلی،25جون:(اردودنیا/ایجنسیاں) #قومی تفتیشی #ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ اس نے #تحریک #المجاہدین (ٹی ایم یو) کے سات دہشت گردوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ان سبھی نے پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں مقیم آقاؤں کی مدد سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ہندوستان اسمگل کیا۔
جمعرات کے روز جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت کے سامنے محمد مصطفی خان، محمد یاسین، محمد فاروق، محمد ابرار، محمد جاوید خان، کویت میں مقیم شیر علی اور پی او کے مقیم محد رفیق نائی عرف سلطان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی۔ ان کے خلاف آرمس ایکٹ، دھماکہ خیز ایکٹ ،انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ اور یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
#این آئی اے نے اس سال مارچ میں اس معاملے کی تفتیش شروع کی تھی۔
جموں پولیس نے محمد مصطفی خان کی گرفتاری اور ان کے گھر سے 6 دستی بم اور دستاویز ملنے کے بعد ایف آئی آر درج کی تھی۔ این آئی اے نے الزام لگایا کہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ ان چاروں ملزمان کو چارج شیٹ میں نامزد کیا گیا تھا جو ٹی یوایم کے پاکستان میں مقیم آقاؤں کی سازش میں ملوث تھے اور وہ پونچھ اور کویت میں دہشت گردی کی سرگرمیاں انجام دینے اور ہندوستان کے خلاف جنگ کی صورتحال پیدا کرنے کے لئے سرگرم عمل تھے۔



