واٹس ایپ WhatsApp کے نئے فیچر نے صارفین کی مشکل آسان کردی
ڈیلیٹ فار می کا آپشن استعمال کریں گے تو انہیں موقع دیا جائے گا کہ وہ اسے انڈو کر کے ڈیلیٹ فار ایوری ون کا آپشن استعمال کر سکیں۔
WhatsApp نیویارک، 20دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) دنیا کے مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے پیغام ڈیلیٹ کرنے کے لیے دیے گئے آپشنز میں صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کر دی ہے۔صارفین اگر غلطی سے ڈیلیٹ فار ایوری ون کے بجائے ڈیلیٹ فار می Delete for me کا آپشن استعمال کریں گے تو انہیں موقع دیا جائے گا کہ وہ اسے انڈو کر کے ڈیلیٹ فار ایوری ون Delete for everyone کا آپشن استعمال کر سکیں۔واٹس ایپ WhatsApp پر اکثر صارفین کو اس مسئلے کا سامنا رہتا تھا کہ وہ غلطی سے کسی فرد یا گروپ میں کوئی پیغام بھیج دیتے تھے اور پھر اسے ڈیلیٹ کرنے کے دوران جلد بازی میں یا غلطی سے ڈیلیٹ فار ایوری ون کے بجائے ڈیلیٹ فار می کردیتے ہیں۔ جس سے وہ میسج بھیجنے والے صارف کے پاس سے تو ڈیلیٹ ہو جاتا ہے، لیکن جس شخص یا گروپ میں وہ پیغام بھیجا ہوتا تھا وہ اسے دیکھ اور پڑھ سکتے تھے۔
مگر اب واٹس ایپ نے صارفین کی اس مشکل کو بھی حل کردیا ہے۔ میسجنگ پلیٹ فارم کی جانب سے ایکسیڈینٹل ڈیلیٹ فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس سے صارف اب ڈیلیٹ فار می کے فیچر کو استعمال کرنے کے بعد انڈو کرسکیں گے۔ایکسیڈینٹل ڈیلیٹ’ فیچر میں صارف کے پاس بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ فار می کرنے کے بعد ایک آپشن آئے گا جس میں صارف اسے ڈیلیٹ فار ایوری ون کرسکیں گے۔تاہم ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق ڈیلیٹ فار می کو انڈو کرنے کے لیے صارف کے پاس صرف پانچ سیکنڈ ہوں گے۔اگر اس دوران صارف انڈو کے آپشن کا استعمال نہیں کرتا تو وہ پیغام پہلے کی طرح ڈیلیٹ فار می ہی رہے گا اور پیغام وصول کرنے والا صارف یا گروپ میں موجود لوگ اسے دیکھ سکیں گے۔واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر اینڈرائڈ اور آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔



