بھوپال،10؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) دارالحکومت بھوپال میں کورونا کی تیسری لہر کے خوف کے درمیان ڈینگی کا پھیلاؤ بڑھ گیا ہے۔ لیکن اس کے بعد ایک اور نیا مسئلہ سامنے آیا ہے۔ دارالحکومت میں چکن گنیا Chikungunya کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اور اس کے ساتھ چکن گنیا کے مریضوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ بھوپال میں مزید 22 نئے ڈینگی مریض پائے گئے ہیں۔
اور ساتھ ہی بھوپال میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 174 ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دارالحکومت میں پہلی بار ایک ہی دن میں اتنی بڑی تعداد میں ڈینگی کے مریض پائے گئے ہیں۔دراصل دارالحکومت میں ڈینگی اور چکن گونیا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔
سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے ان بیماریوں سے نمٹنے کے لیے 85 ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ معلومات کے مطابق ٹیمیں گھر گھر جا کر سروے کریں گی اور اگر کسی گھر میں لاروا ملا تو ان پر 500 روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔



